Masael Quetta

حکومتی نااہلی کی وجہ سے بدامنی ، چوری و ڈکیتی میں اضافہ ہورہا ہے ، ثناءبلوچ

1 341

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(مسائل نیوز ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی ثناءبلوچ نے کہاہے کہ خاران میں بدامنی ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے جس کی وجہ سے عوام کو احتجاج کرناپڑرہاہے ،حکومت وقت خاران میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے بلکہ کالے شیشے والی گاڑیوں اورسرکاری کارڈ کی آڑ میں سرگرم قوتوں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

- Advertisement -

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خاران میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثناءبلوچ نے کہاکہ بدقسمتی سے حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج بلوچستان کے علاقے خاران میں بد امنی، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے عوام شدیدذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں ،حکومتی وانتظامی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے امن وامان کی ابتر صورتحال کے باعث عوام عید کے دن احتجاج پر مجبور تھی خاران میں حکومت کو بلوچستان کانسٹیبلری کا ونگ تعینات کرنے، پولیس کی نفری بڑھانے، کالے شیشے والی گاڑیوں اور سرکاری کارڈ کی آڑ میں سرگرم قوتوں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔دریںاثناءبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ قبائلی معتبر میر محمد اعظم قمبرانی کی عیادت کی اس موقع پر سردار علی مراد قمبرانی حاجی خدارحیم قمبرانی میر نور محمد قمبرانی بھی موجود تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.