جام کمال حکومت کی کارکردگی بہترین ہے ، قاسم سوری
کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہاکہ جام کمال حکومت کی کارکردگی بہترین ہے۔جام کمال کی پی ٹی آئی کو بھر پور حمایت حاصل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں کشمیر انتخابات کیلئے قائم پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
قاسم خان سوری نے کہاکہ آج تاریخ ساز دن ہے2018 میں سب نے دیکھا پی ٹی آئی پورے ملک میں جیت گئی تھی آج بھی کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہاکہ تمام پارٹیوں نے الیکشن کیلئے بھر پور کمپین کی ہے۔انشااللہ پی ٹی آئی کشمیر کے انتخابات میں جیت جائے گی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری نے کہاہے کہ کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اکثریت حاصل کرے گی ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بہترانداز میں اپناکام کررہے ہیں ،پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھرپور حمایت حاصل ہیں ۔