MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی

0 190

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اڈہ پلاٹ(مسائل نیوز) قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی واقع ہو گئی۔حکام آئل کمپنیزایڈوائزری کونسل کاکہناہے کہ یکم جون سے ڈیزل اورپیٹرول کی فروخت میں نمایا ں کمی دیکھی جا رہی ہے، پیٹرول کی یومیہ کھپت 25ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر20 ہزار میٹرک ٹن ہو گئی ،ڈیزل کی یومیہ کھپت میں بھی 5 ہزار میٹرک ٹن کمی آئی۔

- Advertisement -

او سی اے سی حکام کا مزید کہناتھا کہ قیمتیں بڑھنے سے کھپت میں کمی آئی، یہ کہنا قبل ازوقت ہے،قیمتوں میں متوقع اضافہ کے باعث لوگوں نے ذخیرہ اندوزی بھی کر لی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.