Ultimate magazine theme for WordPress.

سابق نگران وزیر اعظم جسٹس (ر)میر ہزار خان کھوسہ انتقال کر گئے

0 357

سابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسہ طویل علالت کے بعد آج کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے

میز ہزار خان کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں ایک ماہ سے زیر علاج تھے

سابق وزیراعظم میر ہزار خان کھوسہ 95 سال کے عمر میں انتقال کر گئے

- Advertisement -

نمازجنازہ اور تدفین آج 12بجے درگاہ کٹبار شریف میں ہوگی

میر ہزار خان چند دنوں سے شدید علیل تھے انکے صاحبزادے ایڈووکیٹ بلوچستان ہائی کورٹ میر امجد حسین کھوسہ کی جانب سے انکی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی تھی
۔میر ہزار خان کھوسہ شریعت کورٹ بلوچستان کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں
2013 میں انہیں پاکستان کا نگران وزیراعظم منتخب کیا گیا،، انکا شمار ملک کے قابل قانوندانوں میں ہوتا تھا


میر ہزار خان کھوسہ وزیراعظم پاکستان سمیت سابق چیف جسٹس بلوچستان و گورنر بلوچستان کے عہدے پر بھی فائز رہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.