Masael Quetta

دنیا کا بدقسمت دلہا، شادی کی رات ہی دلہن نے تھپڑ دے مارا

0 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دلہا کسی اور لڑکی کو پسند کرتا ہے، دلہن

دلہن شادی کی رات دلہا کے منہ پر تھپڑ مار کر گھر واپس آگئی

بھارت /جون پور(مسائل نیوز ) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں دلہن رخصتی کی پہلی ہی رات دلہا کو طمانچہ مار کر اپنے گھر واپس آگئی۔

اتر پردیش کے ضلع جون پور میں شادی کے گھر میں شادی کے جوڑے میں ملبوس دلہن نے اپنے شوہر کو زوردار تھپڑ رسید کردیااور ہنگامہ کھڑا ہو گیا ۔

- Advertisement -

اپنا سامان لے کر اوردلہن نے کپڑے تبدیل کرکے والدین کے گھر واپس لوٹ آئی۔ والدین اس صورتحال سے پریشان ہوگئے۔

دلہے کے اہل خانہ دلہن کے گھر پہنچ کر معاملات حل کرنے کی درخواست کررہے تھے تاہم دلہن نہ مانی اور جانے سے انکار کردیا جس پر دلہا کے اہل خانہ تھانے پہنچ گئے۔

پولیس نے بھی دلہن کو راضی کرنیکی بہت کوشش کی ،تاہم دلہن کا کہنا تھا کہ ایسے لڑکے کیساتھ زندگی نہیں گزار سکتی جو شادی کسی اور سے کرے اور پسند کسی اور کو کرتا ہو۔

دلہن کا مزید کہنا تھا کہ دلہا کسی اور لڑکی کو پسند کرتا ہے اور تاحال یہ افیئر جاری ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.