Ultimate magazine theme for WordPress.

حسن علی کا قرنطینہ کے دور ان اسپیشل فین سے ویڈیو کال ، مبشر کا چہرہ کھل اٹھا

1 821

لاہور (ویب ڈیسک)فاسٹ بولر حسن علی نے قرنطینہ کے دوران اپنے اسپیشل فین مبشر سے ویڈیو کال کر کے فین چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر دیں ۔کرکٹر حسن کے ایک دوست کے فون پر مبشر نے حسن علی کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو کی۔پی ایس ایل کے لیے روانگی سے قبل حسن علی مقامی ہوٹل کے قرنطینہ میں ہیں جہاں سے اپنے اسپیشل

- Advertisement -

مداح کے ساتھ گفتگو کی، اسپیشل فین مبشر حسن علی کے ساتھ گفتگو کرکے بہت خوش ہوئے۔ مبشر نے کہا کہ دو سال ہوگئے آپ سے ملاقات نہیں ہوئی، میں نے آپ کی تصویر گھر پر لگائی ہوئی ہے۔حسن علی نے جواب دیا کہ ہم پی ایس ایل کے لیے جا رہے ہیں واپسی پر ملاقات کروں گا۔پرستار نے حسن علی سے پوچھا آپ ٹھیک ٹھاک ہیں، اللّٰہ آپ کو کا میاب کرے۔گفتگو کے دوران حسن علی نے اپنے مداح کو اپنی خیریت کے بارے میں بھی بتایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.