MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمیں اپنے اداروں کو ترقی کرتی ہوئی دنیا سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،چوہدری فواد حسین

2 876

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہنر کے استعمال سے ترقی کی جا سکتی ہے، مستقبل میں وہی ممالک ترقی کریں گے جن کے نوجوان ملازمت سے زیادہ کاروبار پر توجہ دیں گے، ہمیں اپنے اداروں کو ترقی کرتی ہوئی دنیا سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، کامیاب جوان پروگرام پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پروگرام کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔بدھ کو یہاں بحریہ یونیورسٹی میں کامیاب

- Advertisement -

جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کامیاب جوان پروگرام کے شرکاء کو کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا کو تبدیل کر دیا ہے، پاکستان میں بھی ٹیکنالوجی سے تبدیلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، فیس بک، گوگل، پے پال، ٹویٹر کو چلانے والے لوگ بھی نوجوانوں تھے، انہوں نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔ ہم نے پاکستان اور اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنا ہے

تو ہنر لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیل شدہ دنیا میں ہنر کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہے، آج سے کچھ عرصہ قبل یہ رواج تھا کہ ڈگری حاصل کر کے ملازمت اختیار کی جاتی تھی لیکن اب ملازمت کی جگہ کاروبار کا تصور بڑھ رہا ہے، وہ ممالک ہمیشہ کامیاب ہوں گے جو کاروباری افراد پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہنر کے استعمال سے اپنے آپ اور دنیا کو بدل سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں ترقی پسند سوچ اپنانا ہوگی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.