اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھنے میں ہی بچائو ہے،ندا کاظمی
اس مشکل وقت میں صحافیوں کی اعلیٰ خدمات کو سراہتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کا خصوصی انٹرویو
لاک ڈاﺅن کے دوران گھروں میں رہنے کو ترجیح دیںغیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،عوام الناس سے اپیل
- Advertisement -
کرونا وائرس کی روک تھام و تدارک سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات سے عوام کو وقتی طور پر تکالیف ضرور درپیش آئیں گی تاہم اس کے سوا اس موذی وباءکا پھیلاﺅ روکنا نا ممکن ہے وطن عزیز پر آئے ہوئے اس مشکل وقت میں جو بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے گا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہی ہے تاہم ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس وباءکی روک تھام کا انحصار عوام پر ہے کچھ ایام کے لیے گھروں میں رہنا اس دنیا سے رخصت ہونے یا آئی سی یو میں رہنے سے بہتر ہے اللہ رب الکریم کی رحمت ، عوام کے تعاون و حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ہی اس وباءپر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے اس مشکل گھڑی میں حسب روایت سول انتظامیہ کی مدد و معاونت میں پیش پیش رہیں تاکہ مل جل کر اس وباءاور مشکل وقت سے چھٹکارا پالیا جائیں۔ جیسا کہ اس وقت ہمارے ہیروز جن میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس،صحافی، لیویز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا کردار قابل ستائش ہے اور ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنہوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر دوسروں کی خدمت کو زیادہ ترجیح دی، ان میں سے ایک شخصیت اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کا بھی ہے جو کہ ایک لائق ، فرض شناس اور اپنی ڈیوٹی سے پیار کرنی والی ایماندار اور ایکٹیو آفیسر ہیںاور اس موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن میں فرنٹ لائن پر ہے۔
اس سلسلے میںہمارے نمائندوں نے ان سے بات چیت کی ۔جو پیش خدمت ہے۔۔۔۔۔۔۔!
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی نے کہا ہے کہ کروناوائرس ایک جنگ ہے اس وباءکیخلاف جنگ میں ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، پولیس، لیویز ، ڈاکٹرز اور صحافی حضرات اس جنگ میں لیڈ پر ہیں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے صحافیوں کی اعلیٰ خدمات کو اس مشکل وقت میں سراہتے ہیں ان خےالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی نے ہمارے نمائندوں سے بات چےت کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کاواحد طریقہ گھروں میں رہ کراپنے آپ کو اوراپنے خاندان سمیت پورے عوام کواس موذی وباءسے بچا جاسکتاہے،کروناسے نمٹنے کےلئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلانے کی بھرپور کوششیں کررہے ہےں انہوں نے کہا لاک ڈاﺅن پر عمل کرناسب کے مفاد میں سودمندثابت ہوگا کوئٹہ کے عوام کو کسی کے رحم و کرم پہ ہرگز نہیں چھوڑا جائےگاعوام کو تنگی اورمشکل کی اس گھڑی میں بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے کیونکہ اس وقت دنیابھرکے ممالک کوروناوائرس کی لپیٹ میں ہے دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے باعث ہزاروں لوک لقمہ اجل بنیں جبکہ احتیاطی تدابیر اختیارکرنے اور بروقت علاج معالجے کے باعث لاکھوں لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں، دنیاکے لوگوں نے کورونا وائرس سے بچاﺅں کے بنیادی اصولوں پر عمل کیا جس کے بعد وہ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو متاثر کیا ہوا ہے جس کے بعد ابھی تک دنیا بھر میں اس سے کئی متاثرہ افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاہیں،اسسٹنٹ کمشنر سیدا ندا کاظمی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیارکرکے خود پر یقین کرنے میں اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اگر انسان اپنے دماغ میں اس بات کو بیٹھا لے کہ اسے کچھ نہیں ہوگاتویقینا اسے کچھ نہیں ہوگا لاک ڈاون ہمارے مفاد میں ہے اورہماری زندگی کی تحفظ کےلئے ہے ہم نے اس سے قبل بھی ہرآفت و مصیبتوں کا مقابلہ کیا ہے انہوں نے کہا اس مشکل وقت کی کھڑی میں تاجر تنظیموں اور کوئٹہ کے عوام کا تعاون ہمارے لئے کامیابی کا باعث بنے گا ہم اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے مفادات میں اس طرح کے اقدام اٹھا رہے ہیں ہمیں بخوبی علم ہے کہ غریب طبقہ کاروباری حضرات اس لاک ڈاون سے انتہائی متاثر ہورہے ہیں مگر ہم آپ کی زندگیاں بچانے کےلئے اس چیز کو اہمیت دے رہے ہیں انہوں نے کہا ہم نے باقاعدہ دکان داروں اور ریڑھی والوں کو نمبر وائس ٹائم ایشو کیا ہوا ہے اور ہمیں امید ہیں کہ کوئٹہ کے ہر طبقہ و فکر زندگی سے وابستہ لوگ ضلعی انتظامیہ کےساتھ مکمل تعاون کرینگے۔
خواتین بچوں معمر افراد سمیت ہر طبقے کو حکومت اور فلاحی تنظیموں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سفید پوش طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور اور حقیقی ضرورت مند لوگ مشکل میں مبتلا نہ ہوں جتنا ہو سکے اس بیماری کیخلاف آواز بلند کی جائے اور شہری زیادہ سے زیادہ اپنے ضرورت مندوں کی مدد کریں اور بجائے روڈوں پر کھڑے لوگوں کی مدد کریں جو حقیقی طور پر انکی امداد کے منتظر ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جان لیوا نہیں بلکہ خطرناک اور ایک مہلک بےماری ہے جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لےا بلوچستان کے عوام وباءسے بچنے کےلئے احتےاطی تدابےر اور سنجےدگی اختےار کریں تاکہ آنےوالی وقت میں ان پر قابو پایاجاسکے تاجر برادری ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کو خود بے نقاب کریں کیونکہ یہ وقت رقم کمانے کا نہیں بلکہ ساتھ دینے کا ہے ‘انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامےہ کی جانب سے کوئٹہ شہر میں ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کےخلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے جبکہ دوسری جانب لاک ڈائون کی خلاف کرنےوالوں کےخلاف بھی بھرپور کارروائی کی جارہی ہے عوام اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خاص کر ذخیرہ اندوزی کرنےوالے اس مکروہ دھندے سے باز آجائیں اور عوام کےلئے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے آسانیاں پیدا کی جائے کیونکہ یہ وقت رقم بٹورنے کا نہیں بلکہ عوام کا ساتھ دینے کا ہے انہوں نے کہاکہ کورونا ایک مہلک اور خطرناک بےماری ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور پاکستان میں بھی اس بےماری نے تباہی مچادی ہے ہمیں چاہئے کہ ہم احتیاط کرے ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور ہےنڈ سےنی ٹائرز نہیں ہے تو بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں اگر ہم نے اس پر عمل کےا تو آنےوالے وقت میں ہم اس بےماری کو شکست دے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ بحیثیت مسلمان اگر آج مہلک بےماری کی وجہ سے ہم مسجد نہیں جاسکتے ہیں تو گھروں میں رہ کر نماز اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بیماری سے نجات دلائی جائے ۔
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی نے کہا ہے کہ ہم نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاںکی،جس میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں، مسلسل بیس منٹ ایک ہی جگہ کھڑے رہنے والوں اور دفعہ144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بار بار وارننگ کے بعد بھی گرفتار کیا گیااور آئندہ بھی وارننگ کے باوجودجو بھی اس پر عمل نہیں کریگا ان کو بھی گرفتار کیاجائیگا اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ شہر میں دفعہ 144 اور لاک ڈاﺅن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے اس سلسلے میں رش اور لوگوں کو ایک جگہ اکٹھانہ رکھنے اور ہٹانے کیلئے کارروائیاں کی جارہی ہے اب تک لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر سینکڑوں دکانوں کو سیل جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کرچکی ہوںاور آخر میں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھوئیں اور ہاتھ ملانے سمیت فاصلہ بھی کم رکھیں یہ ایک مشکل مرحلہ ہے مگر ہمیں اس کا مقابلہ ملکر ہی کرنا ہے اور لاک ڈاﺅن کے دوران گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں کیونکہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھنے میں ہی بچائو ہے، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔