MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیراعظم عمران خان کا زرعی شعبے کی سربراہی میں خود کرنے کا فیصلہ 

ملتان (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے زرعی شعبے کی سربراہی میں خود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں زرعی پیداوار دگنی کی جاسکتی ہے ، ہر ہفتے نئے اقدام کی تفصیلات ٹائم فریم کے ساتھ فراہم کروں گا،کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے اسے کتنا مضبوط کریں گے، اتنا ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں گے

- Advertisement -

،کسان کارڈ پر ایک ہزار کی ڈی ایل پی پر سبسڈی دی جائیگی جس میں کھاد اور کیڑے مار ادویات پر بھی سبسڈی ملے گی،کسان کارڈ کے ذریعے ہم قرضے بھی دے سکیں گے ، جب قدرتی آفات کے سبب فصل تباہ ہوجاتی ہے تو کارڈ کے ذریعے مدد کی جائے گی،پاکستان میں اسٹوریج اور فوڈ پروسیسنگ پلانٹ تیار کیا جائے گا جو ہمیں نقصانات سے بچائیں گے۔کاشت کاروں کے لیے کسان کارڈ کے اجرا کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے اسے کتنا مضبوط کریں گے، اتنا ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.