Ultimate magazine theme for WordPress.

عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

1 516

کراچی(مسائل نیوز) لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای)نے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دی، ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی، اس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو ممبر بھی ہوں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے بتایا کہ والد اسپتال میں بدستور زیرِ علاج ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے۔جواد عمر نے اپیل کی ہے کہ خاندان کے ایک شخص کو ایئر ایمبولینس میں جانے کی اجازت دی جائے، خاندان کے دیگر لوگ کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکا پہنچیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ایئر ایمبولینس پاکستان پہنچے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.