Masael Quetta

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب؟

0 346

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب؟

بھارتی اپوزیشن نے مو دی کو بڑا سرپرائز دیدیا ۔26 جماعتی اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس نے مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راجیہ سبھا کے 50 ارکان کی طرف سے منی پور خانہ جنگی کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر مودی سرکار نے اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔اجلاس کی غیر آئینی برخاستگی پر اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے باہر گاندھی کے مجسمے کے ساتھ دھرنا دیا ۔اپوزیشن گزشتہ دو ہفتے سے مودی سے منی پور میں جاری خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث کروانے کا مطالبہ کر رہی تھی،مودی سرکار حیلے بہانوں سے منی پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے سے مسلسل گریز کررہی تھی ۔

- Advertisement -

انڈیا سے آئی لڑکی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے

 

اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کیلئے مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ رکنیت بھی معطل کر دی۔26 جماعتی اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس نے مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تو مودی بوکھلاہٹ کا شکارہوگئی، اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے منی پور میں خواتین پر جاری انسانیت سوز واقعات کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا

وٹس ایپ صارفین کیلئے بری خبر

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.