MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

محمدرضوان ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ6 کے کپتان نامزد

ابوظہبی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا اعلان کر دیاہے، اعلان کردہ ٹیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے تین ،تین ، لاہور قلندرزاور پشاور زلمی کے دو ،دو اور کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا انتخاب ممتاز سابق کھلاڑیوں اور موجودہ کمنٹیٹرز پر مشتمل

- Advertisement -

پینل نے کیا ہے۔ اس پینل میں ڈیوڈ گاؤر، پومی ایمبنگوا ،رمیز راجہ اور ثنا میر شامل ہیں پینل کی سربراہی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین ندیم خان نے کی۔محمد رضوان کو ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی متاثر کن قیادت کی بدولت ملتان سلطانز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ یہ وہی ٹیم تھی جو لیگ کے کراچی مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود تھی۔

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندر ز کے سے ہارنے کی وجہ بیان کر دی ۔ محمد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.