سلمان خان خراب اداکار ہیں‘ کرینہ کپور
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بھارتی فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان کو خراب اداکار قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کی اداکارانہ صلاحیتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا نا میں سلمان خان کی مداح ہوں اور نہ ہی مجھے سلمان پسند ہیں۔کرینہ کپور نے سلمان خان
کو خراب اداکار قراردیا تھا جب کہ ان کے مقابلے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ کوئی بھی لڑکی شاہ رخ خان کی محبت میں گرفتار ہوسکتی ہے۔کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا تھا مجھ سے شاہ رخ خان کے بارے میں مت پوچھئے کیونکہ اگر ایک بار میں ان کے بارے میں بات کرنا شروع ہوگئی تو گھنٹوں تک میری باتیں ختم نہیں ہوں گی۔ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن دو ایسے اداکار ہیں جن سے میں بہت زیادہ متاثر ہوں۔کرینہ کپورنے کنگ خان کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا تھا شاہ رخ خان میں ایسا کچھ ہے جو انہیں حیرت انگیز بناتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور اور سلمان خان کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور ان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ باکس آفس پر خاصی کامیاب رہی تھی۔