Masael Quetta

عمران خان پر تنقید کرنیوالے لوگ جاہل ہیں‘ وینا ملک

2 327

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بالکل درست کہا ہے اور دْنیا کی حقیقت یہی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وینا ملک نے کہا کہ ’مجھے حیرت ہے! ان جاہلوں پر جو عمران خان کے اْس بیان پر تنقید کر رہے ہیں جو کہ بالکل درست ہے۔وینا ملک نے کہا کہ

- Advertisement -

’ان سب کو اس بات کو سمجھنے کے لیے شاید پہلے انگریزی سیکھنی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایک دْنیاوی حقیقت ہے اور اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’اگر عورت بہت کم کپڑے پہنے گی تو اس کا اثر مردوں پر پڑے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناو? اْن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.