Ultimate magazine theme for WordPress.

سردار یار محمد رند کی سیاست کا محور اقتدار نہیں،منیر بلوچ

0 350

کوئٹہ (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سردار یار محمد رند کی شخصیت کو معاشرے میں کسی بھی وزارت سے بڑھ کر نمایاں مقام حاصل ھے وزیر تعلیم سے استعفیٰ اعلی ظرفی کی مثال اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کےلئے دیا ھے انہوں نے ہمشہ ذاتی ترجیحات سے بالاتر ھو کر اپنے قوم اور وطن کی خدمات کو ترجیح دی ھے لیکن وزیراعلی جام کمال مخلوط حکومت میں شامل جماعت کے ممبران کو سخت مخالف تصور کرتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں مخلوط حکومت ایک گھر کی مانند ہوتا ھے جس طرح گھر میں تمام افراد کا خیال رکھا جاتا ہے بلکل اسی طرح مخلوط حکومت میں موجود تمام جماعتوں کو یکساں طور پر تمام تر فیصلوں اور ترقیاتی کاموں شامل کیا جاتاہے جس طرح تحریک انصاف نے مثالی طور پر وفاقی سطح پر باپ پارٹی کو تاریخی منصوبے دئیے لیکن بلوچستان اور باپ پارٹی کی حکومت میں سب کچھ اسکے برعکس ھے انہوں نے مزید کہا کہ سردار یار محمد رند کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ھے انہوں نے استعفی عوامی ترجیحات کو مد نطر رکھتے ہوئے دیا ھے امید کی جاتی ہے کہ اس کے متعلق بہتر اور مثبت پیش رفت یوگی

- Advertisement -

محمد آصف ترین
ترجمان پی ٹی آئی
سینٹرل ریجن بلوچستان

Leave A Reply

Your email address will not be published.