Ultimate magazine theme for WordPress.

لالا عثمان کاکڑگزشتہ روز اپنے آبائی علاقے مسلم باغ میں سپردخاک

بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ

11 411

رپورٹ : اسٹاف رپورٹر مسائل نیوز
پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اور صوبائی صدر سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی نماز جنازہ گزستہ روز ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں سیاسی مذہبی رہنماﺅں کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،پشتونخواملی ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کو بدھ کی شام کو بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا،نماز جنازہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نواب محمدایاز خان جوگیزئی ،جمعیت علماءاسلام خیبر پشتونخواکے امیرسینیٹر مولانا عطا الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،سینیٹرارباب عمر فاروق کاسی ،نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، میرکبیراحمدمحمدشہی ،پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین ،رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی،پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناحافظ حمد اللہ،ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ، عبدالرﺅف مینگل سمیت ہزاروں کی تعداد میں جمعیت علماءاسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی ،بلوچستان عوامی پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔ خیال رہے کہ عثمان خان کاکڑ نے کلی سٹیشن قبرستان کے لیے 20 ایکڑ زمین اپنی زندگی میں وقف کی تھی جس میں پہلی قبر ان ہی کی ہے۔

- Advertisement -

عثمان خان کاکڑ کی میت کو بدھ کوایمبولنس کے ذریعے کراچی سے کوئٹہ لایا گیاجہاں منگل کی صبح انہویں کوئٹہ سے مسلم باغ لے جایا گیا حب سے کوئٹہ اور پھر کوئٹہ سے مسلم باغ تک سیاسی کارکنوں اور عوام نے مختلف جگہوں پر حب، اوتھل، بیلہ، وڈھ، خضدار، سوراب، قلات، منگوچر،کھڈ کوچہ، مستونگ ،لکپاس ،کچلاک ،کوئٹہ ،خانوزئی میں پرتپاک استقبال کیا، لوگوں نے پھلوں کی پتیاں ایمبولنس پر نچھاور کیں،سریاب روڈ سے کوئٹہ ہاکی گرانڈ تک انکی میت کو چھ گھنٹے میں لایا گیا جس میں ہزاروں لوگ موجود تھے،عثمان کاکڑ کی میت کو بعد میں نجی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا اور آج صبح انہیں قافلے کی صورت میں دوبارہ انکے آبائی گاں مسلم باغ لیجایا گیا جہاں راستے میں مختلف جگہوں پر روڈ کے کنارے لوگوں نے کھڑے ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیانماز جنازہ جمعیت علما اسلام کے پی کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمن صاحب نے پڑھائی اور عثمان کاکڑ کو انہی کے ہی وقف کئے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عثمان خان کاکڑ کی غائبانہ نماز جنازہ بجلی روڈ تھانے میں ادا کردی گئی ۔بدھ کے روز کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر سابق سینیٹرعثمان خان کاکڑ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی نماز جنازہ میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ،حاجی نواز کاکڑ،حاجی عزیز اللہ آغا، ملک نصیراحمدشاہوانی ،اخترحسین لانگو،ثناءبلوچ، احمدنواز،میرحمل کلمتی ،بابو رحیم مینگل سمیت جمعیت علماءاسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔بعدازاں سینیٹرعثمان خان کاکڑ کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسابق سنےٹر عثمان خان کاکڑ کو شہےد کرنے کے خلاف پورے بلوچستان کی طرح لورالائی مےں بھی انجمن تاجران پاکستان ،سٹےزن اےکشن کمےٹی کی جانب سے لورالائی شہر مےں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی اور ہر قسم کا کاروبار بند رہا ےاد رہے عثمان خان کاکڑ نے دوران سنےٹر بلوچستان کے حقےقی مسائل اور عوام کو درپےش مسائل اجاگر کئےے جسکی وجہ سے وہ پورے بلوچستان کی عوام کی دلوں کی دھڑکن بن گئے تھے لورالائی سے عوام کی بہت بڑی تعداد انکے جنازے مےں شرکت کے لئےے موٹر سائےکلوں کاروں اور مختلف کمپنےوں کی جانب سے جنازے مےں شرکت کے لئےے فراہم کی گئی ڈائےوز مےں مسلم باغ روانہ ہو گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.