یوٹیوبرز نے اشنا شاہ اور عمران عباس کی شادی کروادی
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبرز نے معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کروادی۔اداکارہ اشنا شاہ نے یوٹیوب چینل کی ایک تصویر شیئر کی جس میں اشنا اور عمران دولہا دلہن کے لباس میں ملبوس ہیں اور تصویر پر لکھا سہے کہ دونوں اداکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔اداکارہ نے ساتھی اداکار کو مینشن کرتے ہوئے
مزاحیہ انداز میں مبارکباد پیش کی۔عمران عباس نے بھی تصویر شیئر کی اور لکھا جلدی میں ہم دونوں ایک دوسرے کو بھی بتانا بھول گئے۔تاہم انہوں نے یوٹیوبرز کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کم سے کم فوٹوشاپ ہی ٹھیک سے کرلیتے۔خیال رہے کہ فوٹو شاپ کی جانے والی تصویر حقیقت میں ایمن خان اور منیب بٹ کے نکاح کی تقریب کی تھی۔