جنوبی افریقی کرکٹر نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا
بیجورن فورچوئین کا قبول اسلام کے بعد اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے
- Advertisement -
جنوبی افریقا( مسائل نیوز )جنوبی افریقی کرکٹر نے رمضان کے مقدس مہینے میں اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا۔جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین کا قبول اسلام کے بعد اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔پروٹیز اسپنر تبریز شمسی کی اہلیہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیجورن اور ان کی بیوی کو رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کرنے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق 26 سالہ اسپنر بیجورن نے تصدیق کی ہے کہ کسی نے اسلام قبول کرنے کے لیے ان پر دباو¿ نہیں ڈالااور نہ ہی کسی کے زیراثر آکر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔ انہوں نے ذاتی مطالعات کے بعد اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر قبول کیا ہے ۔ اور تصویر بھی وائرل ہو گئی ۔