Ultimate magazine theme for WordPress.

اسپین میں 22 افراد کو کورونا میں مبتلا کرنے والا شخص گرفتار

1 289

میڈرڈ( مسائل نیوز) اسپین کے جزیرے مایورکا میں 40 سالہ شخص کو کورونا کی علامتیں اور 102 بخار تھا لیکن اس کے باوجود وہ نہ صرف دفتر جاتا رہا بلکہ جیم کا ناغہ بھی نہیں کیا۔ اسی دوران اس شخص کو پولیس نے 22 افراد کو جان بوجھ کر کورونا سے بیمار کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

تفصیلات اور عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص نے کورونا ایس اوپیز کی بھی پاسداری نہیں کی اور ماسک نیچے کرکے معمولات زندگی ادا کرتا رہا جس کے باعث آفس کے 5 کولیگز اور جیم کے 3 ساتھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علامتیں ظاہر ہونے پر اس شخص نے اپنا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ آنے کا انتظار کرنے کے بجائے لیب سے براہ راست آفس چلا گیا۔

آفس کولیگز نے اسے واپس جانے کو کہا لیکن اس نے اپنا ماسک نیچے کرکے کہا کہ میں تم سب کو کورونا سے بیمار کردوں گا۔ اگلے روز اس شخص کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔
اسی 40سالہ شخص کے اہل خانہ اور فیملی فرینڈرز میں سے بھی 14 دیگر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور یہ 22 افراد اس شخص سے ملتے رہے تھے جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.