Masael Quetta

مہذب معاشروں میںدوسروں کے معاملات میں مداخلت کواچھا نہیں سمجھاجاتا‘متیرا

0 774

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( مسائل نیوز)شوبز سٹار متیرا نے کہا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ لوگ دوسروں کوخوش بھی نہیں دیکھ سکتے ،ہمارے ہاں کچھ لوگ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں حالانکہ مہذب معاشروں

- Advertisement -

میں اس عمل کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے متیرا نے کہا کہ ہمارے اردگردایسے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں جنہیںدوسروں کی خوشیاںایک آنکھ نہیں بھاتیں اور وہ انتہا کی حسد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اخلاقی طو رپر کسی کو بھی دوسروں کے معاملات میں ہرگز مداخلت نہیںکرنی چاہیے اور جہاں کسی کی ذاتی زندگی شروع ہو جائے تو اس عمل کو ایک حد تک ہی ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میں بے جا تنقید کرنے والوں کی باتوں کو کبھی بھی اہمیت نہیں دیتی کیونکہ اگر یہ لوگ اس قابل ہوتے تو کبھی منفی سر گرمی نہ کرتے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.