MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریاست مدینہ کے دعوے میں حکومت منافقت کررہی ہے،حافظ حمداللہ

1 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جمعیت علماءاسلام نے خیبرپختونخوا میں کامیابی پرچے کی طاقت سے حاصل کی بورچے کی نہیں اسی لئے جمعیت کی کامیابی حکومت کو ہضم نہیں ہو رہی ملک پر مسلط جدید پشتی لوٹے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کےلئے جمعیت علماءاسلام پر شدت پسندی اور انتہا پسندی کا لیبل لگا کر اپنی تنخواہیں پکی کرنے کی کوشش کررہے ہیں

فواد چوہدری اور ان جیسے لوٹے ملکی سیاست کے غیرضروری عنصر ہے اتنے تو ہم نے جوتے تبدیل نہیں کیے جتنے ان لوگوں نے پارٹیاں تبدیل کیے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ عثمانیہ جامع مسجد طور شیرشاہ میں جمیعت علماءاسلام شیرشاہ کراچی کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

- Advertisement -

کہی کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماحضرت مولانا اللہ وسایا شیخ الحدیث حضرت مولانا منظوراحمد مینگل مولانا قاری محمد عثمان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے میں حکومت منافقت کررہی ہے

جن کے کردار کا تعفن ڈی چوک سے لے کر امریکا لندن اور یورپ تک پھیلا ہو ان سے ریاست مدینہ کے توقع حماقت ہے انہوں نے کہا کہ ملا طالب مدرسہ اور مسجد و منبر کے بغیر یہ ملک نامکمل ہیں ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی سرحدات کا تحفظ ملا مسجد اور مدرسہ کے مرہون منت ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.