پشتون ثقافت ہویابلوچ سب کی پہچان پاکستان وبلوچستان سے ہی ہے،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پشتون کلچر ڈے پر جاری اپنے تہنیتی پیغام میں تمام پشتون اقوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشتو ن کلچر ڈے کو منانا اپنی تہذیب و ثقافت اور روایات کو بر قرار رکھنے کادن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پشتون ثقافت ہویابلوچ سب کی پہچان پاکستان وبلوچستان سے ہی ہے ہمیں محبت پیار،اخوت کا ہر حال میں خیال رکھنا چا ئیے تاکہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ جڑے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ثقافتی اکائیوں کے ساتھ یگانگت، ہم آہنگی اور رواداری کے ا ±صولوں کی بنیاد پر تعامل کرسکیں انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی شاندار اقدار ،تہذیب اور تاریخ سے ہی اپنی شناخت اورتشخص کو بر قرار رکھتی ہیں پشتون کلچر کی تقریبات کے ذریعے اپنی متر قی سو چ اور شاندار اقدار کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کی ادبی تاریخ میں پشتون شعراء،ادیب اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی ثقافتی اور روایتی ترجمان احسن انداز سے کی ہے ۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو بھی چائیے کہ وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وصوبے کی تعمیر ی و ترقی میں بلا رنگ ونسل وقوم اپنا بھرپور کردار اد اکریں انہوں نے کہا کہ پشتون قوم بھائی چارہ ،بردباری اور بشر دوستی کی مضبوط اور شاندار اقدار وروایات کی امین ہے ۔ لیاقت شاہوانی نے کہاکہ چائیے کہ مختلف ثقافتوں ،زبانوں اور قوموں سے تعلق رکھنے کے با وجود آپس میں امن وبھائی چارئے کی فضاءکو ہمیشہ قائم رکھیں ۔