کوئٹہ ( مسائل نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے فاطمہ جناح عسکری پارک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ پی ٹی آئی کی سنئیر ممبر اور مرکزی جوائنٹ سیکریٹری برائے ویمن ونگ بلوچستان کلثوم پانیزئی کو پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے پروقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ اداکرتے اور مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ انہوں ایک دن کے مختصر وقت میں اپنی مدد آپ کے تحت اتنا خوبصورت، پررونق اور مثالی پروگرام کا انعقاد کیا جس سے نہ صرف پشتون کلچر ڈے کو بلکہ حقیقی معنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک مثبت سوچ کو عوام میں اجاگر کیا ہم پوری پارٹی انکی سوچ، وژن اور انتھک محنت کو سلام پیش کرتے ہیں
اس امید کے ساتھ کہ وہ مستقبل میں بھی پشتون کلچر، زبان اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے اسی جوش و جذبے کیساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گی تقریب میں پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل، منسٹر میٹھا خان کاکڑ، باری بڑ یچ، احمد خان غیبزئی ، اے ایس پی پری گل ترین داود پانیزئی، سردار زین خلجی، ادریس تاج، فوزیہ درانی ،یحیح خان کاکڑ، عصمت کاکڑ، عرفان کاکڑ، گل زمان کاکڑ، ندیم شاہ اور دیگر سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کلثوم پانیزئی کی کوشیشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی اور تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔