پی ٹی آئی کے سینئرل ریجن بلوچستان کے پارلیمنٹری بورڈ کا اجلاس
کوئٹہ(مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے سینئرل ریجن بلوچستان کے پارلیمنٹری بورڈ کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر منیر بلوچ نے کی بورڈ ، باری بڑ یچ، سردار خادم حسین وردگ، محمد آصف ترین لیبر ونگ سردار زین العابدین خلجی ، ویمن ونگ شگفتہ اور اقلیتی ونگ کے مشرف نوشید نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کامیابی ہم سب کی اجتماعی محنت کا نتیجہ ھے اور اب کنٹونمنٹ بورڈ کے مخصوص اقلیت، لیبر ونگ یا ویمن ونگ کے لئے مشاورت کے ساتھ میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا آج کے اجلاس بھی اسی سلسلے میں تمام ونگز کو بلایا گیا ھے جس میں متعلقہ نشستوں کے لئے تجاویز لی گئی ہیں اور مستحق پارٹی ممبران کے نام لئے گئے جسے اپرول کےلئے مرکز بھجے جائینگے اور سکروٹنی، اسکور کارڈ کے اھل ممبران کو مخصوص نشستوں کے ٹکٹ جاری کیے جائینگے اس موقع پر باری بڑ یچ اور دیگر نے کہا ھے کہ یہ پارٹی کےلئے باعث فخر ھے کہ سینٹرل ریجن بلوچستان کی تنظیم متحد اور منظم ھے اور آج کا اجلاس جمہوری روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے اور انشااللہ آنے والے بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں بھی تنظیم اتفاق اور اتحاد کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے 23 ستمبر تک متعلقہ ممبران اپنے سی ویز سیکریٹری پارلیمنٹری بورڈ محمد آصف ترین کے ساتھ جمع کروائے۔