وزیراعظم کے مالی سہولت کاروں کی کرپشن پر حکومتی ممبران بھی پریشان ہیں، شازیہ مری
اسلام آباد (مسائل نیوز)پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مالی سہولت کاروں کی کرپشن پر حکومتی ممبران بھی پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بھی حکومت قومی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، حکومتی ممبران بھی بری طرز حکومت سے بیزار ہیں۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی جھوٹوں کی حکومت کو کندھا دینے کیلئے تیار نہیں، وزیراعظم کے مالی سہولت کاروں کی کرپشن پر حکومتی ممبران بھی پریشان ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران تین سال سے وزیراعظم کی ایک ہی تقریر سن کر بیزار ہوچکے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری سے ستائی ہوئی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔