Ultimate magazine theme for WordPress.

جیل احاطے میں منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ضیاء لانگو

0 258

کوئٹہ(مسائل نیوز)صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور میر ضیااللہ لانگو نے صوبائی وزرا کے ہمراہ سینٹرل جیل ہدہ کوئٹہ کا دورہ کیا- انسپکٹر جنرل جیل خانہ اور افسران نے صوبائی وزرا کا استقبال کیا- صوبائی وزراکو آئی جی جیل خانہ جات نے محکمہ،اور جیل کے مختلف بیرکوں کا معائنہ،اور سینٹرل جیل کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا کے ہمراہ، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مبین خلجی، مشیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نعیم بازئی، و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ نے جیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، وہ قیدیوں سے بھی ملے اور ان کو درپیش مسائل سنے، انہوں نے جیل انتظامیہ کو قیدیوں کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دی- صوبائی وزیر داخلہ نے مختلف شعبوں کے معائنہ کے موقع پر جیل اور قیدیوں کے بیرکوں میں بہترین صفائی کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا اورانسانی ہمدردی کی بنا پر صوبائی وزیر داخلہ نے ایسے قیدیوں کے جرمانے بھی ادا کیئے جو جرمانہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے رہا نا ہو پا رہے تھے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جیل اور اس کے احاطے میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ جیل میں موجود نوجوانوں کو اس ناسور سے بچایا جاسکے۔ منشیات کسی بھی معاشرے کیلئے ناسور ہوتا ہے یہ نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مستقبل کو تباہ کر دیتا ہے انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے احاطہ میں منشیات کے استعمال اور منشیات فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ایسے مجرمانہ فعل کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا انہوں نے ہدایت دی کہ جیل مینول کے مطابق قیدیوں کے خورد و نوش کے حوالے سے حفضان صحت کے معیاری اصولوں کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ جیل کے مختلف بیرکوں کا معائنہ اور چیزوں کی کوالٹی بھی چیک کی جس پر انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی جیل کی خدمات کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.