Ultimate magazine theme for WordPress.

سعودی عرب نے نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان کردیا

0 337

ریاض (مسائل نیوز) سعودی عرب کی جانب سے مملکت میں نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان کردیا گیا ، نئے ایس او پیز کا اعلان یوم وطن کے موقع پر کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی دن کے موقع پر نئے ایس او پیز کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مملکت کے قومی دن سے متعلق منعقد ہونے والی تقریبات میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے ، مختلف پروگرامز میں لوگوں کی تعداد محدود رکھی جائے اس دوران سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال بھی یقینی بنائیں جب کہ توکلنا ایپ کے ذریعے شہریوں کی ویکسی نیشن چیک کریں۔
وزارت صحت سے جاری کردہ ایک بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ تھیٹر جیسے کسی بھی پروگرام میں شائقین کی کرسیوں کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ضرور رکھا جائے ، اس موقع پر 2 شائقین کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے ، شائقین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے فرش اور کھڑے ہونے کی جگہوں پر نشانات چسپاں کریں ، یوم وطن کی تقریبات کے دوران ایک خاندان کے افراد ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں البتہ دونوں خاندانوں کے افراد کے درمیان سماجی فاصلہ ضرور رکھا جائے ، اسی جگہوں پر کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والے دستانیں لازمی پہنیں جب کہ سینیٹائزر ایسے مقامات پر رکھے جائیں جہاں سے وہ سب کو با آسانی نظر آئیں اور ان تک سب کی رسائی بھی ہو۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے ، یہ دن 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے ، 23 ستمبر 1932ء کو سعودی عرب کی حکومت کا قیام عمل میں آیا ، جب سلطان عبدالعزیز ابن سعود نے نجدو حجاز کے تمام علاقوں پر فتح و نصرت کا پرچم لہرایا اور عرب کے اس خطے کا نام المملک العربی السعودیہ رکھا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہتے ہیں جب کہ سعودی قومی دن لوک گیتوں کے رقص ، گانوں اور روایتی تہواروں کے ساتھ منایا جاتا ہے ، سڑکوں اور عمارتوں کو سعودی پرچموں سے سجایا جاتا ہے اور لوگ سبز اور سفید لباس زیب تن کرتے ہیں ، مملکت میں چاروں طرف سبز اور سفید سعودی غبارے بھی لگائے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.