MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی ملزمہ گرفتاردوران تفتیش ہوشربا انکشافات

0 335

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوجرانوالہ(مسائل نیوز)خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ایف آ ئی اے سائبر کرائم ونگ نے دوستی کی آڑ میں خواتین کی ویڈیوز بنانے اور پھر جسم فروشی کے لیے مجبور کرنے والی خاتون ملزمہ کو سرائے عالمگیر سے گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے مطابق گرفتار ملزمہ خواتین کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتی اور پھر بلیک میلنگ کے ذریعے انہیں دبئی جانے کے لیے رضامند کرتی تھی۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمہ سے

- Advertisement -

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ایک اکرام نامی شخص کیساتھ مل کر دبئی میں جسم فروشی اور فحاشی کا اڈہ چلاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے سرائے عالمگیر کی ایک خاتون کے ساتھ بھی یہ فعل سرزد کیا جس کے بعد سرائے عالمگیر کی رہائشی متاثرہ خاتون نے ملزمہ اور اس کے دوست کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔پولیس نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.