Ultimate magazine theme for WordPress.

196 کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش پر سعودی شہری گرفتار

1 230

ریاض(مسائل نیوز) 196 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش پر سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے منشیات چھپانے کے لیے گاڑی میں خفیہ خانہ بنایا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جازان میں سعودی حکام نے ایک شہری کو 196 کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے ، منشیات کو سمگل کرنے کے مقصد کے لیے ملزم نے اپنی 40 کی دہائی کی گاڑی میں خفیہ خانہ بنایا تھا جہاں اس چرس کو چھپایا گیا تھا ، سکیورٹی رجمنٹ کے گشت کے دوران پکڑے گئے شہری کے قبضے سے نارکوٹک پلانٹ کھٹ کے تین پیکجز ، بغیر لائسنس پستول اور چھ گولیاں بھی ضبط کی گئیں جب کہ مذکورہ شخص کو ریمانڈ پر دے دیا گیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے گشت کے دوران 2 چوری شدہ کاروں میں چھپا ہوا کسٹم مال بھی ضبط کرلیا ، اس کارروائی میں ایتھوپین قومیت کے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 9 افراد کو بھی پکڑا گیا ، جنہوں نے غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

دوسری طرف سعودی عرب میں ڈکیتی کے دوران گھر سے 30 ہزار ریال لوٹنے والے 6 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مکہ المکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ فنڈز پر حملے اور مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے سیکورٹی فالو اپ کے نتیجے میں پاکستانی قومیت کے 6 باشندوں کو گرفتار کیا گیا ، جن کی عمریں تیس سے پینتیس برس کے درمیان ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک گھر پر چوری کا جرم کیا اور 30 ہزار ریال کی رقم لوٹ لی ، گرفتاری کے بعد ملزمان سے 16ہزار ریال برآمد کیے گئے ہیں ، جس کے بعد ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن برانچ کے حوالے کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.