انگلش ٹیم کا دورہ منسوخ، انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ گاوور بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے
لندن (مسائل نیوز)انگلینڈ کیسابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ڈیوڈگاوور بھی پاکستان کرکٹ کے حق میں بول پڑے۔ ڈیوڈگاوور نے کہنا ہے کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی،پاکستان میں صرف 4 یا 5 دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت ببل نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جو جواز دیے وہ صرف خیالی ہیں جبکہ یہ معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا۔ ڈیوڈگاوور نے مزید کہا کہ مختصر دورے کیلیے 14 کرکٹرز تیار کرنا مشکل نہیں تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جب انگلش ٹیم کووڈ کا شکار ہوئی تو فوری نئی ٹیم
کھڑی کردی گئی تھی۔اس سے قبل سابق انگلش کھلاڑی مائیکل ایتھرٹن بھی انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ناراض دکھا ئی دیے تھے۔ان کا کہناتھا کہ انگلش کرکٹ گورننگ باڈی اور کھلاڑیوں کے پاس موقع تھا کہ قرض اداکرتے، اس کرکٹ نیشن جس نے بہت چیلنجز کا سامنا کیا۔خیال رہے کہ پیر کے روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔
[…] آباد (مسائل نیوز)انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے […]