Ultimate magazine theme for WordPress.

آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹر وومین کرکٹ لیگ 2021 کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا

4 822

کوئٹہ(منور شاہوانی)آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹر وومین کرکٹ لیگ 2021 کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں بگٹی اسٹیڈیم میں زور و شور سے جاری ہے لیگ میں 5 ٹیمیں شرکت کرینگے لیگ کا فائنل 3 اگست کو کھیلا جائے گا پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پندرہ لاکھ روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کوپانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا جو کہ پاکستان میں ہونے والی کسی بھی لیگ کا سب سے بڑا انعام ہے ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان درا بلوچ نے تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ اور گرونڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیمیں آج کوئٹہ پہنچ رہی ہیں۔جن میں بلوچستان سندھ پنجاب خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ پانچ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں گیارہ میچز کھیلے جائیں گےاور ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹیموں کے لیے رہائش سکیورٹی اور ٹرانسپورٹیشن کا انتظام مکمل ہوگیا ہے جبکہ دیگر انتظامی معاملات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے انہوں نے کہا اس ٹورنامنٹ سے بلوچستان میں وومن کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ موجودہ حکومت لڑکے اور لڑکیوں کو یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ کھیل کے ذریعے سے ملک و قوم کا نام روشن کریں نوجوانوں کی ترقی ہی ملک کی ترقی ہےہمارا مشن ہے کہ بلوچستان کو کھیلوں کے ذریعے سے ترقی کی راہ پر گامزن کریں جس میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جس کا سہرا وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ کو جاتا ہے۔ ایونٹ کی کامیابی کے حوالے سے دُرا بلوچ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری اسپورٹس عمران گچکی اور ان کے ساتھ محکمے کی پوری ٹیم بھرپور محنت کر رہی ہے اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل کھیل نی محکمہ کھیل کے تمام افسران اور اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایات کیں کھلاڑیوں سے متعلق معاملات اور دیگر انتظامی معمولات کو دیکھنے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز آصف لانگو کو ذمہ داری سونپ دئیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکورٹیز کامران خورشید نے سیکورٹی پلان بھی تیار کرلیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.