MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کرعوام کو اچھی خبر سنائی گے،شیخ رشید احمد

1 349

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کرعوام کو اچھی خبر سنائی گے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی،افغانستان بارڈ رپرہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے،

- Advertisement -

پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے،پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔جمعرات کو جوہرٹاؤن دھماکہ پرویڈیو بیان میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے جوہرٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی

ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے، پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کرعوام کو اچھی خبر سنائی گے۔شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان بارڈ رپرہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے، پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنا نا شروع کیے ہیں جس میں وہ ناکام ہوں گے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.