اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیاگیا ۔ جمعرات کو مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، ارکانِ قومی اسمبلی عاصم نذیر، رضا نصراللّہ گھمن، خرم شہزاد اور صنعت کار
شاہد نذیر نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، بجٹ میں عوام کے ریلیف اور صنعتوں کی سہولت و ترقی کیلئے شامل اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔عاصم نذیر نے وزیرِ اعظم کو ٹیکسائل شعبے سے متعلقہ معاملات ، خصوصا موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ٹیکسٹائل کے شعبہ جات کا فروغ اور ترقی، برآمدات میں شعبے کا کردار سے متعلق تفصیلی بریف کیا۔ شعبے کی مزید بہتری و فروغ کے حوالے سے حل طلب معاملات اور تجاویز بھی وزیر اعظم کو پیش کیں.