کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی وفات کی تحقیقات ورثاجس ادارے سے چاہیں کروائیں گے، سردار یار محمد رند نے کبھی مسلح افراد کے حوالے سے اظہار نہیں کیا، اپوزیشن پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، اسمبلی حملہ کے واقعہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو ، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے رکن بلوچستان اسمبلی لالا رشید کے ہمراہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بیان دیا ہے کہ سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کو شہید کیا گیا ہے اور ان کے پاس ثبوت موجود ہیں اگر ہمارے عظیم رہنماءکو سازش کے ذریعے مارا گیا ہے اور ان کے پاس ثبوت موجود ہیں تو ان کی پارٹی اور ورثاءسے اپیل کرتاہوں کہ وہ آئیں ہم ایک تحقیقاتی کمیٹی بناتے ہیںاس میں حکومت اور اداروں کے لوگ شامل کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز کی جو حتمی رپورٹ تھی وہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کیساتھ شیئر کردی ہے اگر ان کی فیلی کیساتھ ثبوت ہیں تو ہمارے ساتھ شیئر کریں ایک دو دن میںصوبائی وزراءفاتحہ خوانی کیلئے جائیں گے جہاں ان کے خاندان سے درخواست کی جائیگی کہ ثبوت ہیں تو ہمیں دیں تاکہ ان کا جائزہ لیا جائے ،صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے بیان دیا ہے کہ تحقیقات کی جائے حکومت پہلے دن سے لواحقین اور پارٹی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جس قسم کی انکوائری چائے حکومت اس کیلئے تیار ہے اگر کوئی ثبوت ان کے پاس ہیں لے آئیں ، ۔ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے دو مرتبہ اپوزیشن سے مذاکرات کئے ہیں ان کو کسی نے گرفتار نہیں کیاسپیکر کی اجازت کے بغیر رکن اسمبلی گرفتار نہیں ہوسکتا بلکہ یہ وہاںبیٹھ کر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں ، 18 جون کو بلوچستان کے روایات کو پامال کیا گیا جس کی تحقیقات ہونی چائیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ کس طرح کا بجٹ پیش کریں،انہوں نے کہا کہ سردار یار محمد رند نے ہم سے کبھی مسلح افراد کے حوالے سے اظہار نہیں کیااتحادی حکومت میں اونچ نیچ آتی رہتی ۔
[…] مبارز رہنماء اور پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر ملی اتل ملی عثمان خان کاکڑ کی پہلی برسی کا عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس سے […]