MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

0 187

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج خطاب کے دوران سیاسی صورتحال پر قوم کواعتماد میں لیں گے جبکہ وہ لانگ مارچ اور معاشی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہو گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہر غیر قانونی کام کا راستہ روکا جائے گا اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.