Ultimate magazine theme for WordPress.

مقبوضہ جموںوکشمیر ‘ایک اور کشمیری نوجوان کی لاش برآمد

0 801

سرینگر(ویب ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک اورکشمیری نوجوان کی لاش ضلع کولگام سے ملی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق25 سالہ حذیب احمد کی لاش ضلع کے علاقے کیوا قاضی گنڈ سے ملی ہے۔یاد رہے کہ وادی کشمیر میںلاشیں خاص طورپر کشمیری نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہونا روز کا معمول بن چکا ہے ۔

- Advertisement -

ادھر بھارتی فوجیوں نے ٹنگدھر ، کرناہ ،ٹنگدار، کپواڑہ ، سوپور ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، شوپیاں ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، بڈگام ، گاندربل ، راجوری ، پونچھ اور کشتواڑ کے علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔دریں اثناء سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں قابض انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 900 سے زائد افراد پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 200کو گرفتارکرلیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.