Ultimate magazine theme for WordPress.

گیل گیڈوٹ نے ناراض مداحوں کو منانے کی کوشش شروع کر دی

0 929

تل ابیب (ویب ڈیسک)اسرائیل سے تعلق رکھنے والی ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کے بعد مداحوں کو منانے کی کوشش شروع کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے فلسطین کے وجود کو قبول کرنے کے بجائے فلسطینیوں کو’اپنا پڑوسی‘ کہا تھا۔جس کے بعد ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔رپورٹس کے مطابق کئی ممالک میں اداکارہ کے نام کے ہیش ٹیگ بھی انٹرنیٹ پر چلے جس پر لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی اور بیان پر مایوسی کا اظہار

- Advertisement -

کیا۔حال ہی میں اب گیل گیڈوٹ نے کہا ہے کہ ایشینز، مسلمانوں،عیسائیوں اور یہودیوں سے نفرت نہیں ہونی چاہئے۔دوسری جانب فلسطینی نڑاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے فلسطین میں اسرائیلی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔بیلا حدید نے اپنے مداحوں سے حماس اور یہودی ریاست کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے خلاف اپنی مہم جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ بیلا حدید اور جی جی حدید اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کئی بیانات دے چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.