امپورٹڈ گورنمنٹ عوام کوریلیف دینے کے دعوے کرنے کے باوجود ناکام ہو گئی ہے ،اسرار خان کاکڑ
کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات اسرار خان کاکڑ نے کہاہے کہ امپورٹڈ گورنمنٹ عوام کوریلیف دینے کے دعوے کرنے کے باوجود ناکام ہو گئی ہے ،جن منصوبوں کوپی ٹی آئی حکومت نے منظور کیاتھا امپورٹ وزیراعظم ان کے افتتاح کرکے کریڈیٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں ،کوئٹہ چمن کراچی قومی شاہراہ ،وزیراعظم عمران خان اور قاسم خان سوری کی کوششوں سے منظور ہواتھا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کوئٹہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر پرانے منصوبوں کے افتتاح پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ اسرار خان کاکڑ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم خان سوری کی کوششوں سے چمن کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو درویہ کرنے کامنصوبہ منظور ہوا اس پر جلد کام کاآغاز ہونا تھا لیکن امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم نے کوئٹہ آکر پی ٹی آئی کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگا کر ان کی کریڈیٹ لینے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی ،دورہ کوئٹہ کے دوران نئے منصوبوں کے اعلان کی بجائے امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پرانے منصوبوں پر نئے نام کی تختاں لگا دی گئی لیکن عوام جان چکی ہے کہ یہ منصوبے پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ امپورٹد حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے کوئی کام خود کرے گی یا صرف عمران خان اور قاسم خان سوری کے دور مکمل منصوبوں کا افتتاح کرے گی اسلام آباد میٹرو کے بعد اب کوئٹہ کراچی شاہراہ. دو ماہ پہلے کنٹریکٹ فائنل ہو چکا اور مراد سعید سینیٹ میں منصوبہ کے افتتاح کا اعلان بھی کر چکاہیں۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کوششوں سے بلوچستان کے لیے کوئٹہ کراچی روڈ، کوئٹہ ژوب روڈ، کوئٹہ ٹو زیارت، کوئٹہ ھزار گنجی بئی پاس، بیسمہ خضدار روڈ، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس، بیسمہ خاران روڈ، ہارٹ ھسپتال کارڈک، نیسٹ یونیورسٹی امپورٹڈ حکومت کے پاس عملی طور پر کام کرنے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔ امپورٹیڈ گورمنٹ کو گھر جانا چاہیے۔