MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پوری قوم افواج پاکستان کے شہداء کی مقروض ہے، ساجدہ احمد

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان (پ ر)چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد ساجدہ احمد نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں

پاک فوج کے 16 شہداء کو قوم سلام پیش کرتے ہیں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘یہ بات انہوں نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوان اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کر رہے ہیں، وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں اور آفیسرز کو پوری قوم سلیوٹ کرتی ہے،

- Advertisement -

شہدا ء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی،تمام ریاستی ادارے یکجہتی کے ساتھ پاکستان کو لاحق چیلنجوں کا مقابلہ کررہے ہیں،پوری قوم افواج پاکستان کے شہیدوں کی قرض دار ہے،قوم پاک فوج اور اپنے سکیورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ جذبہ ایمانی اور شوق شہادت سے سرشار افواج پاکستان کے آفیسرز اور سپاہی دہشت گردی کے خاتمے کے مشن پر گامزن ہیں

پا ک فوج قوم کی بھرپور حمایت سے جلد ہی دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے انہوں نے کہاکہ پاک فوج کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہیں خوارج دہشتگردوں کی شکست قوم کے اتحاد سے ممکن ہے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں،خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.