Ultimate magazine theme for WordPress.

میں اس مسلم لیگ ن میں شامل نہیں تھی ، صحافی کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن جواب دے دیا

1 665

اسلام آباد (مسائل نیوز) مسل لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ ایک ایکسٹینشن پہلے دی گئی اب چیئرمین نیب کو دی جا رہی ہے اس پر کیا کہیں گی تو مریم نواز نے جواب دیا کہ میں اس مسلم لیگ ن میں شامل نہیں تھی ۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوا ز، صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج ہو رہی ہے ، مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں، صحافی نے پھر پوچھا کہ پہلے والی ایکسٹینشن میں مسلم لیگ ن نے ووٹ دیاتھا جس پر مریم نواز نے کہا کہ پہلے والی ایکسٹینشن میں ، میں شریک نہ تھی ، چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو رد عمل دیں گے ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیاجائے ، حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے ،جس حکوت کی بنیادہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ، ھکومت کو چار سال بعد بھی دھاندلی کا سہار الینا پڑ رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.