40 ، 25 ، 15اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے
کراچی(مسائل نیوز)حکومت کی جانب سے بند کیے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت 30 ستمبر2021 کو ختم ہوجائے گی۔ بینکنگ کے شعبے سے منسلک افراد کے مطابق بند ہونے والے پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے اور پرائز بانڈز کیش کرنے والوں کو رواں سال کے آخر تک سہولت دی جاسکتی ہے۔اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت مہں توسیع دی جاچکی ہے اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈزکی واپسی کی آخری تاریخ
30 جون، 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی اوران تینوں بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پرائز بانڈز موجود ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پرائز بانڈز ان کیش یا پریمیم بانڈز سے تبدیل کروانے کیلیے انہیں مزید مہلت دے، کیونکہ کرونا وبا کے باعث ان کا اتنی جلدی سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔