Ultimate magazine theme for WordPress.

مدینہ منورہ میں فائرنگ کرنے والی لڑکی، لڑکا گرفتار

2 397

ریاض (مسائل نیوز) مدینہ منورہ کے شہر میں پولیس نے ایک محلے میں فائرنگ کرنے والی لڑکی اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

- Advertisement -

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو فوٹیج میں ایک لڑکی مدینہ منورہ کے ایک رہائشی محلے میں فائرنگ کرتی نظر آرہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ لڑکی پستول سے فائرنگ کررہی تھی اور اس کا ساتھی نوجوان لڑکا ویڈیو بنا رہا تھا،دونوں سعودی شہری ہیں۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.