MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان حکومت اخبار فروش یونین کیلئے سالانہ گرانٹ منظور کرے، APRNSکی متفقہ قرار داد

قائد اخبار فروش ٹکا خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اخباری صنعت کی بقاء کیلئے اخبار فروشوں کو معاشی مسائل سے نکالنا ہوگا ، غلام مرتضیٰ جٹ صدر APRNS،عبدالنبی سمالانی صدر اخبار فروش یونین

کوئٹہ(مسائل نیوز) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں وفد کا اخبار مارکیٹ کوئٹہ کا دورہ ،اس موقع پر اخبار فروش یونین بلوچستان کے صدر عبدالنبی سمالانی نے APRNSکے صدر اور وفد کا اخبار فروش یونین کی کابینہ کے ہمراہ پر جوش انداز میں استقبال کیا۔اس موقع پر علاقائی اخبارات اور جرائد کو درپیش معاشی مسائل اور ان مسائل کے باعث اخبار فروشوں کے متاثر ہو نے سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر بانی صدر APRNSجی ایم جٹ نے کہا کہ اخبار اور اخبار فروش لازم و ملزوم ہیں۔ اور اس وقت جب پوری اخباری صنعت خصوصا علاقائی اخبارات مسائل کا شکار ہیں وہیں اخبار فروشوں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ رہے ہیں۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS نے اخبار فروش بھاٸیوں کے معاشی مساٸل کو دیکھتے ہوئے اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے آخبار فروش یونین کوئٹہ کے آفس کا دورہ شیڈول کیا ہے، اس موقعہ پرAPRNSاور اخبار فروش یونین کے مشترکہ اجلاس میں

- Advertisement -

اخبار فروشوں کے قاٸد ٹکا خان کی جدوجہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا
مشترکہ اجلاس میں APRNSکے صدر جی ایم جٹ نے ایک قرار داد کے ذریعے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا اخبار فروش یونین کوئٹہ بلوچستان کیلئے سالانہ گرانٹ منظور کی جائے APRNSکی اس قرار داد کو متفقہ طور پر ہاتھ اٹھا کر APRNSکے وفد اور اخبار فروش یونین نے منظور کر لیا۔ اس موقعہ پر حکومت بلوچستان سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اخبار فروشوں اور ان کے بچوں کیلئے علاج معالجہ اور تعلیم کی مفت سہولت کا بھی انتظام کیا جائے ۔ اس موقع پر اخبار فروش یونین کے صوبائی صدر غلام نبی نے کہا کہ ہم جناب ٹکا خان کی قیادت میں ملک بھر میں ایک منظم طریقے سے اخبارات کی تقسیم اور ان کی ترقی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں مگر آج ہمارے اخبار فروش بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS ہمارے مسائل کے حل کیلئے بھی کوششیں کرے گی۔ ہم اخبار فروش یونین APRNS کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ میٹنگ کے بعد آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی شمع روشن کرنے کی تقریب میں اخبار فروش یونین کے وفد نے باقاعدہ طور پر شرکت کی۔ وفد میں شامل ممبران کور کمیٹی پروفیسر عابد علی جوہر ، حافظ محمد جہانگیر ، رضاء اللہ خان ، رب نواز کمالانی ، ظہیر عباس ،صوبائی ذمہ داران میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر عارف رانا، صوبائی ترجمان اسرار محمد کھیتران ، اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی غازی خان محمد شاہی ، سرفراز احمد سیا پاد ، ملک سعید احمد ، نظر محمد ناصر ، یوسف شاہ حسینی ، شفیع محمد سمالانی ، ٹکری مولاداد سمالانی ، حاجی لال محمد ، حاجی عبدالقدوس ، ضیا الرحمن ساسولی ، سید نور احمد شاہ ، سید کریم شاہ ، کمال الدین مینگل ، حاجی اللہ داد مینگل ، نصیب اللہ کاکڑ ، عبدالمجید محمد حسنی ، ہدایت اللہ ساسولی ، وارث خان یوسفزئی ، محمد ذاکر خلجی عبدالفتان سیاپاد ، محمد عمر محمد شہی ، نور احمد شاہ حسینی شامل تھے۔

1 Comment
  1. […] بلوچستان حکومت اخبار فروش یونین کیلئے سالانہ گرانٹ منظ… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.