MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاق سے 600 ارب روپے لاچکے ہیں،جام کمال

0 572

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب(نامہ نگار )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ جو اضلاع ہمیں کما کر دیتا ہے سب سے پہلے بنیادی سہولیات اس ضلع کا حق ہے، آج کے بلوچستانی کو کوئی ورغلا نہیں سکتا،حب شہر کی بلوچستان کے لئے بڑی اہمیت ہے،آج کا راستہ ہمیں 20 سے 25 سال پہلے اپنانا چاہیے تھا،حب جتنا بڑا شہر بن رہا ہے اس کی ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیں

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان نے عید الاضحی کے تیسرے روز لیڈا کے سبزازارپرعلاقائی معتبرین اور قائلی عمائدین سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حب بلوچستان کا سب سے بڑا صنعتی شہر ہے اور حب کا صنعتی ایریہ ایسا نہیں بننا جیسا بننا چاہیے تھاانہوں نے کہا کہ حب شہر کی بلوچستان کے لئے بڑی اہمیت ہے اورحب جتنا بڑا شہر بن رہا ہے اس کی ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حب شہر پورے بلوچستان کا شہر ہے اوراس شہر کے مسائل کو حل کرناہے انہوں نے کہا کہ جو اضلاع ہمیں کما کر دیتا ہے سب سے پہلے بنیادی سہولیات اس ضلع کا حق ہے آج کا راستہ ہمیں 20 سے 25 سال پہلے اپنانا چاہیے تھا انہوں نے پڑھے لکھے بلوچستان کے عوام کے لئے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے آج کے بلوچستانی کو کوئی ورغلا نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ غزوہ بلوچستان کے نام پرلوگوں کو کتنا بہکایا جائے گا

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے وفاق سے 600 ارب روپے لاچکے ہیں اور کوئٹہ میں تیس ارب روپے کی لاگت سے منصوبے بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جاکر پی ایس ڈی پی رکوانے سے ایک عام بلوچستانی متاثر ہوتا ہے کیونکہ پی ایس ڈی پی بلوچستان کے عام عوام کی سہولیات کی ترجمانی کرتا ہے

 انہوں نے بلوچستان کی دیگرسیاسی پارٹیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیاں دو سال اپنی لیڈر شپس کو پابند کریں تاکہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی کاموں میںحائل افرادترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں،اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، سیکورٹی کے خاص انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.