اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات نے الیکشن کمیشن کو دبانے کی کوشش کی ، بیان کی مذمت کرتا ہوں ،حکومت الیکشن کمیشن کو نیب کی طرح کا ادارہ بنانا چاہتی ہے،الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے، پاکستانی بزنس مین اپنا کاروبار باہر ملک لے کر جارہے ہیں،
اس طرح کے حالات میں کون سرمایہ کاری کرے گا؟احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ ایک سال میں چار چار سیکرٹریز کو تبدل کیا گیا، ہمیں تو خطرہ ہے کہ یہ کہیں پاکستانی ایٹمی پروگرام کو گروی نہ رکھ دیں۔انہوں نے کہا کہ جو بجٹ پیش کیا گیا اس میں مہنگائی اور بیروزگاری کا حل نہیں ، یہ حکومت ملک کو کنگال کرچکی ہے، پی ٹی آئی کے اپنے اراکین کہہ رہے ہیں اس حکومت نے کرپشن کی، یہ حکومت اپوزیشن کے خلاف کیسز بنا رہی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ احتساب عدالت کی کارروائی کو ٹی وی پر چلایا جائے