کراچی (ویب ڈیسک) ماڈل، گلوکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی یتیم بچے کو گود لینے کی بات کئے جانے پر مرد حضرات مجھے نا مناسب پیغامات بھیج رہے ہیں۔متھیرا نے تین دن قبل انسٹاگرام سٹوری میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ کسی یتیم فلسطینی بچے کو گود لینا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ کسی ایسے فلسطینی بچے
کو گود لیں گی جس نے اپنے والدین اور گھر کو کھودیا ہو اور وہ ایسے متاثر بچے کو محبت دینا چاہتی ہیں۔تاہم ماڈل و گلوکارہ کی جانب سے فلسطینی بچے کو گود لینے کی پوسٹ کرنے کے بعد انہیں نامناسب پیغامات مل رہے ہیں۔متھیرا نے کہا کہ فلسطینی بچے کو گود لینے کی بات کرنے کے بعد مرد حضرات انہیں پیغامات بھیج رہے ہیں کہ انہیں گود لیا جائے۔اداکارہ نے ایسے لڑکوں کو بڑے اور سمجھدار ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے پیغامات بھیجنا بند کیے جائیں جن میں ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ مرد حضرات کو گود لے لیں۔اداکارہ نے پیغامات بھجوانے والوں کو کہا کہ لڑکے بڑھتی عمر کے ساتھ چاچا اور ماما کی طرح بنتے جاتے ہیں مگر نہ جانے کیوں کچھ لوگ بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔