لاہور( ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 6ماہ 25دن قید میں رہے ۔ قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری
- Advertisement -
درخواست ضمانت مسترد ہونے پر 28ستمبر 2020ء کو گرفتار کیا تھا ۔ شہباز شریف نے 26مارچ2021ء کو ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے شہباز شریف کو 22اپریل کو پچاس ، پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں 6ماہ25روز قید میں رہے ۔