MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

1 130

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ملنے والی ’قتل کی دھمکیوں‘ کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم گزشتہ چند روز کے دوران بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان کے قتل کی سازش کی گئی ہے۔انکوائری کمیشن کے حوالے سے اعلان عبوری وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس وقت کیا جب محکمہ داخلہ نے ایس ایس پی عمران کشور کی سربراہی میں لاہور میں درج 10 ایف آئی آرز کی تحقیقات کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.