MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روہت شرما کی پاکستان سفر کا فیصلہ حکومتی اجازت سے مشروط

0 52

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (ویب ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کیپٹنز میٹ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی شرکت اور پاکستان آمد کے حوالے سے صورتحال اب تک واضح نہیں ہو سکی۔

16 یا 17 فروری کو کراچی میں ہونے والی اس اہم میٹنگ میں 8 ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت متوقع ہے، لیکن آئی سی سی کی جانب سے بھارتی کپتان روہت شرما کی شرکت سے متعلق تاحال کوئی تصدیق یا وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔

بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ روہت شرما کے پاکستان جانے کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا اور یہ تاحال بھارتی بورڈ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ صرف حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان کی شرکت کے بارے میں آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی خاموشی نے ایونٹ کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال کو بڑھا دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.