MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فائرنگ کے واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار

0 46

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

(ویب ڈیسک)راولپنڈی
گرجا روڈ پر آوازیں کسنے پر ہونے والے جھگڑے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے ایک باپ اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم ناصر فرار ہو گیا تھا، تاہم دھمیال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مقتولین طیب محمود بھٹی اور اس کے بیٹے وجاہت کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ناصر اور مقتولین کے درمیان آوازیں کسنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ مقتولین نے ملزم پر شاپر کی آوازیں کسنے کا الزام عائد کیا جس پر ملزم نے انہیں روکا، جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے جھگڑا شروع ہوگیا۔ بعد ازاں، مقتولین نے ملزم پر تشدد کیا، جس کے بعد ملزم نے پستول سے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.